کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر99پیسے کے اضافے سے 214.88روپے اور اوپن کرنسی مارکیٹ 4روپے کے اضافے سے 217روپے ہوگئی ہے۔
بدھ کو طویل وقفے کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی دوبارہ پرواز شروع ہوئی جس سے ڈالر کا انٹربینک ریٹ 214روپے اور اوپن ریٹ 215, 216 اور 217روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں سپلائی کم ڈیمانڈ زیادہ ہونے سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر بڑھ کر 215روپے 10 پیسے کی سطح پر بھی آئی تاہم پورے دن اتار چڑھاؤ کے بعد ڈیمانڈ قدرے کم ہوتے ہی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 99پیسے کے اضافے سے 214.88روپے کی سطح پر بند ہوئی،اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 4روپے کے اضافے سے 217روپے پر بند ہوئی۔