، پاکستان نے آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ میں تیسری پوزیشن پر جگہ بنالی  ہے ،کلین سوئپ مکمل ہونے پر گرین شرٹس 120پوائنٹس کے ساتھ میگاایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیں گے،نیوزی لینڈ اور افغانستان سے آئندہ سیریز کے نتائج کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

پاکستان اورنیدرلینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا

روٹرڈیم: نیدرلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج روٹر ڈیم میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کو مایہ ناز بلے باز بابراعظم لیڈ کریں گے جبکہ میزبان ٹیم اسکاٹ ایڈورڈز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

پاکستان کو میزبان نیدرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ نیدرلینڈز کو پہلے میچ میں 16 رنز سے شکست دے کر پاکستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ میں تیسری پوزیشن پر جگہ بنائی تاہم کلین سوئپ مکمل ہونے پر گرین شرٹس 120 پوائنٹس کے ساتھ میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔