بھارت: سفاک ماں نے شوہرسے جھگڑے کا بدلہ لینے کیلئے 3 بچوں کو مار ڈالا

غازی پور،  سفاک ماں نے شوہر سے جھگڑے کا بدلہ لینے کیلئے اپنے بچوں کو مار کر لے لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے غازی پور علاقے میں تین بچوں کی موت اس وقت ہوئی جب ان کی ماں نے مبینہ طور پر اپنے شوہر سے جھگڑے کے بعد انہیں زہریلی چیز سے بھری چائے پلائی۔ایف آئی آر کے مطابق سنیتا یادو ایک ہفتہ قبل اپنی بھابھی کے ساتھ جھگڑے کے بعد دھانی گاؤں میں اپنے والدین کے گھر آئی تھی۔دو روز قبل اس کا اپنے شوہر سے فون پر جھگڑا ہوا تھا۔ایس پی روہن پرمود نے بتایا کہ ملزمہ کو اپنے بچوں کو کسی زہریلی چیز سے بھری چائے پلائی جس کے بعد ہمانشو یادو (10) سالہ، پیوش یادو (8) سالہ اور سپریا (5) سالہ کی موت ہوگئی۔اس کا چوتھا بچہ جو باہر کھیل رہا تھا قسمت سے بچ گیا۔ایس پی نے بتایا کہ خاتون کے خلاف ایف آئی آر اس کے بہنوئی نے درج کرائی تھی اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔