ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے بندر کے چشمہ چھیننے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔فائل فوٹو
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے بندر کے چشمہ چھیننے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔فائل فوٹو

بھارت۔ بندر مجسٹریٹ کی عینک چھین کر فرار ہوگیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر متھورا میں ایک بندر مندر کے دورے پر آئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عینک چھین کر بھاگ گیا۔

ہندو مذہبی تہوار ’جنم شٹمی‘ منایا گیا تھا جس پر متھورا کے ’بانکے بہاری‘ مندر میں بھگدڑ مچنے سے تین لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ اس واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نونیت چاہل اور ایس ایس پی ورینداون مندر پہنچے۔

نونیت چاہل کے اردگرد 20سے زائد آفیسرز موجود تھے۔ اس کے باوجود ایک بندر آیا اور ان کا چشمہ چھین کر بھاگ گیا۔ بندر چشمہ چھین کر بلند سیڑھیوں پر چڑھ کر بیٹھ گیا۔ پولیس اہلکاروں نے بندر کا پیچھا کر کے چشمہ واپس لینے کوشش کی لیکن ناکام رہے کہ بندر چھلانگیں لگاتا ایک بلند عمارت پر چڑھ گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے بندر کے چشمہ چھیننے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے، جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔