جیتی ہوئی نشستیں

بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے پرجماعت اسلامی کا دھرنے کا اعلان

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے شہر میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلان کیا کہ جماعت اسلامی آج شام شاہراہ قائدین پر دھرنا دے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں فوری الیکشن کروائے جائیں، کراچی کے تین کروڑ سے زائد عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ آخرکس بنیاد پرکراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کیا گیا ،کراچی میں ابھی این اے 245 کاالیکشن ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کا بیڑا غرق کردیاگیا،بائیک چلانا،پیدل چلنامشکل ہے، سیاسی ایڈمسنٹریٹر لاکربیٹھا دیا گیا ہے۔ سیوریج کی لائنیں برساتی نالوں میں ڈالی ہوئی ہیں، کرپشن اور لوٹ مار جاری ہے۔