مقبوضہ کشمیر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ ضلع بارہمولہ میں گھر سے اٹھائے گئے ترین بیگناہ کشمیریوں کو کنٹرول لائن کے قریب جعلی مقابلے میں شہید کردیا۔ قابض بھارتی فوج نےجمعرات کو اوڑی کے علاقے میں گولی مارکر نوجوانوں کو شہید کیا۔ اس سے ایک روز پہلے بھی ضلع بارہمولہ کے علاقے کمل کوٹ میں پرتشدد کارروای میں تین کشمیریوں کو شہید کیا گیا تھا۔