دبئی : ایشیا کپ 2022 کا آغآزآج سے ہورہا ہےاورپہلا میچ سری لنکا اور افغانستان کے مابین کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہو گا۔
سری لنکا کی ٹیم ایشیا کپ میں 54 میچ کھیل چکی ہے جن میں سے 35 میں کامیابی حاصل کی ہے ، جبکہ افغانستان کی ٹیم 12 میچوں میں سے صرف 5 جیت سکی ہے ۔
دوسری جانب روائتی حریف پاکستان اپنا پہلا میچ اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔