دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج شام دبئی انٹرنیشنل اسٹیدیم میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج شام 7 بجے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ بھارت کو روہیت شرما لیڈ کریں گے۔
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے بابراعظم نے کھلاڑیوں کا جذبہ ابھارتے ہوئے کہا کہ جس طرح پچھلے ورلڈکپ میں کھیلا،اب بھی اسی طرح کھیلنا ہے۔
ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا ،افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔
ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 4 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا جبکہ سپر 4 کی ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔