دبئی : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کا حکم دے دیا ہے، اماراتی صدر کے اعلان کے بعد سیلاب متاثرین کیلیے 3 ہزار ٹن خوراک بھیجی جائے گی۔
"خلیج ٹائمز”کے مطابق اماراتی صدرنے وزیر اعظم پاکستان سے ٹیلیفون پربھی رابطہ کیا اورہرقسم کی امداد کی یقین دہانی کرائی ہے ،امارات کی جانب سے خوراک کے ساتھ ساتھ کئی ٹن ادویات اور خیمے بھی شامل ہیں ، متحدہ عرب امارات کی امدادی ٹیمیں متاثرہ افراد کی حفاظت اوران کی خوراک، طبی اور رسد کی ضروریات کو یقینی بنانے کی کوششوں سے متعلق پاکستانی اداروں کو ہر قسم کی انسانی امداد بھی فراہم کریں گی۔