مریم نواز 29 اگست کو جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گی۔

مریم نواز کل صبح 9 بجے لاہور ائیر پورٹ سے ملتان کے لیے روانہ ہوں گی

               
August 28, 2022 · قومی
اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو

اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو

لاہور: سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کیلیے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 29 اگست کو جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کل صبح 9 بجے لاہور ائیر پورٹ سے ملتان کے لیے روانہ ہوں گی جبکہ انکا دورہ جنوبی پنجاب 4 سے 5 دنوں تک جاری رہے گا۔

مریم نواز دورے کے دوران ملتان، تونسہ اور راجن پور جائیں گی جبکہ ان کے ہمراہ پارٹی کے دیگر رہنماء بھی ہوں گے۔