ایشین گیمز ہاکی، پاکستان کو پہلی شکست

دونوں ٹیموں نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے کے گول پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔

September 26, 2026 · اسپورٹس
ایشین گیمز ہاکی، پاکستان کو پہلی شکست(فوٹو سوشل میڈیا ایک]

ایشین گیمز ہاکی، پاکستان کو پہلی شکست(فوٹو سوشل میڈیا ایک]

ناگویا: ایشین گیمز کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان کی مسلسل تین کامیابیوں کے بعد فتوحات کا سلسلہ رک گیا، جہاں ملیشیا نے قومی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 5 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی۔

ایچی ناگویا میں جاری ہاکی ایونٹ کے دوران دونوں ٹیموں نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے کے گول پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔

پاکستان نے مقابلے میں بھرپور مزاحمت کی، تاہم ملیشیا نے اہم لمحات میں بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک گول کی برتری سے میچ اپنے نام کرلیا۔

اس شکست کے ساتھ پاکستان کی ایونٹ میں مسلسل تین کامیابیوں کا سلسلہ اختتام پذیر ہوگیا، جبکہ قومی ٹیم آئندہ میچ میں دوبارہ کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔