اسلام آباد: امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل دسویں روز بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدرمیں 34 پیسے کا اضافہ ہوا۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 221 روپے ہوگئی۔ اس طرح انٹربینک میں امریکی ڈالر 10 روز میں پونے آٹھ روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 230 روپے سے تجاوز کرگیا تھا جبکہ اینٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید ایک روپے 11 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 220 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تھا۔