اسلام آباد:آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض کی اجراء کی منظوری دیدی،وفاقی وزیر خزانہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایم ایف کی جانب سے دی جانے والی منظوری سے متعلق کہا کہ ’آئی ایم ایف بورڈ نے ہمارے ای ایف ایف پروگرام کے تجدید کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو تقریباً ایک ارب 17 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی اور رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دی گئی۔
Alhamdolillah the IMF Board has approved the revival of our EFF program. We should now be getting the 7th & 8th tranche of $1.17 billion. I want to thank the Prime Minister @CMShehbaz for taking so many tough decisions and saving Pakistan from default. I congratulate the nation.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) August 29, 2022
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ اب ہم 7ویں اور8ویں قسط کی مد میں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کی رقم حاصل کرلیں۔ گے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ سخت فیصلے کرنے اور پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے پر وزیراعظم شہباز شریف کا مشکور ہوں۔ انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پرقوم کو مبارکباد دی۔
IMF approves Pakistan Programme despite PTI’s treacherous act!
🇵🇰🇵🇰🇵🇰— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) August 29, 2022
علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان کو قرض کی ادائیگی سے متعلق پروگرام کی منطوری کی تصدیق کی اور کہا کہ پاکستان تحریک اںصاف کی دغا بازی کے باوجود آئی ایم ایف نے پاکستان پروگرام منظور کرلیا۔