اسلام آباد: پاک فوج کا فلڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سوات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کمراٹ، کالام اور گردونواح میں پھنسے افراد کے انخلاء کا جائزہ لیں گے، جبکہ آرمی چیف علاقے میں جاری امدادی کارروائیوں بارے بھی آگاہی حاصل کریں گے۔
آئی ایس پی آر ڈیٹا کے مطابق ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے لئے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز 82 پروازیں کر چکے ہیں،
ہیلی کاپٹرز کی 27 پروازوں سے 316 شہریوں کو ریسکیو کیا گیا ہے، 24 گھنٹوں کے دوران آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے 23.753 ٹن راشن اور امدادی اشیا فراہم کیں،
24 گھنٹوں کے دوران متاثرین سیلاب میں 3540 راشن پیکس اور 250 خیمے فراہم کیے گئے، جبکہ پاک فوج کے 51 فری میڈیکل کیمپس میں 33025 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔