دبئی۔ ایشیا کپ کا تیسرا میچ آج افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں تیسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا ۔افغانستان اس سے قبل ابتدائی میچ میں سری لنکا کو زیرکرچکا ہے،اس کا مورال ہائی ہے۔
افغانستان کے اسکواڈ میں کپتان محمد نبی ، نجیب اللہ زردان ، اسفر زازئی، عظمت اللہ عمر زئی ، فرید احمد، فضل الحق فاروقی ، حشمت اللہ شاہدی ، حضرت اللہ زازئی، ابراہیم زردان، کریم جنت ، مجیب الرحمان ، نوین الحق ، نور احمد ، رحمان اللہ گرباز، راشد خان، سمیع اللہ شنواری شامل ہیں ۔
بنگلہ دیش کی ٹیم میں کپتان شکیب الحسن ، عفیف حسین ، انعام الحق، عبادت حسین ، مہدی حسن ، محمد اللہ ، مہدی حسن میراز، محمد نعیم ،محمد سیف الدین ،مصدق حسین ، مشفیق الرحمان ، مستفیض الرحمان، نسیم احمد، پرویز حسین ، صابر رحمان ، تسکین احمد شامل ہیں ۔