کراچی: پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امدادی سامان لے کر ترکی سے چھٹی پرواز کراچی پہنچ گئی ہے۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکش ایئر فورس کے ایئربس طیارے نے رات 2 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی، جہاں ڈائریکٹر جنرل ایم او ایف اے نے تر کی طیارے کا استقبل کیا۔
اس سے قبل گزشتہ 3 روز کے دوران ترکیہ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر ترکش ایئر فورس اور ترکش کارگو کے 5 طیارے کراچی پہنچ چکے ہیں۔
حکومت ترکی کی جانب سے پاکستان کے سیلاب اور بارش سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے بھیجے گئے سامان میں ٹینٹس، مچھر دانیاں اور اشیائے خور و نوش شامل ہیں۔