سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے باعث مزید 3 کشمیری شہید ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
قابض فون نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بربریت کا مظاہرہ کیا، بزرگوں اورخواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 3 کشمیری نوجوانوں کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا۔