کوالالمپور: ملائیشیا کی ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی اہلیہ کو رشوت خوری کے کیس میں 10سال قید کی سزا سنا دی۔
ملائیشیا کی سابق خاتون اول روسما منصورپرشمسی توانائی کے ایک منصوبے میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رشوت لینے کے 3 الزامات تھے۔
کوالالمپور ہائیکورٹ نے روسما منصور کو ان الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قید اور 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز جرمانے کی سزا سنائی ہے۔جبکہ ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کو کچھ روز قبل ہی 12 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
نجیب رزاق گزشتہ کئی برس سے بدعنوانی کے کیسز کا سامنا کر رہے تھے۔ اب ملائیشین عدالت نے نجیب رزاق کی اہلیہ روزماہ منصور کو سولرانرجی منصوبے میں رشوت خوری کے معاملے پر مجرم قرار دے دیا۔
ملائیشیا کی سابق خاتون اوّل پر4 کروڑ ڈالر سے زائد رشوت مانگنے اور وصول کرنے کا الزام تھا۔ سابق خاتون اول پر منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کے بھی 17 مقدمات درج ہیں تاہم ابھی تک انہیں ان مقدمات میں مجرم قرار نہیں دیا گیا۔