بھارت کی مشہور کاروباری شخصیت سائرس مستری کار حادثے میں ہلاک

ممبئی: بھارتی ارب پتی اور ٹاٹا کمپنی کےسابق چیئرمین سائرس مستری کار حادثے میں  ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 54 سالہ سائرس مستری مرسیڈیز کار پر احمد آباد سے ممبئی جارہے تھے کہ راستے میں ان کی کار سوریہ ندی کے پل پر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، حادثے میں ان کےساتھ سفر کرنےو الا ایک شخص بھی ہلاک اور دو زخمی ہیں۔

کچھ عرصے قبل ٹاٹا سنس کے سائرس مستری کو کمپنی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ رتن ٹاٹا کو کو 4 ماہ کے لئے عارضی چئیرمین مقرر کیا تھا۔  سائرس مستری نے 2012کو رتن ٹاٹا کی جگہ ہی اس کمپنی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سائرس مستری کی ہلاکت پر افسوس کا  اظہار کیا ہے۔