موہالی: بھارتی ریاست پنجاب کےشہر موہالی میں ہونیوالے میلے میں چھولا گر گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈؑیا کے مطابق بلندی سے گرنے والے جھولے میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد سوار تھے، جھولا زمیں پر گرنے سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ مریضوں کی نگرانی کرنےو الے ایک ڈاکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ تقریبا 5 افراد کواسپتال لایا گیا ہے، ان کی حالت تشویشناک ہے۔