اسحاق ڈار کی نااہلی سے متعلق درخواست پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی نااہلی سے متعلق درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

 سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نااہلی کیلیے الیکشن کمیشن میں سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی  میںچار رکنی بینچ نے کی ۔

درخواست گزار اظہر صدیق کی جانب سے معاون وکیل محفوظ بخاری نے کہا کہ اسحاق ڈار کی جانب سے کوئی جواب نہیں جمع کرایا گیا، ممبر نثار درانی نے کہا کہ اسحاق ڈار نے حلف نہیں لیا، وہ سینیٹ کے رکن ہی نہیں تو کیسے ان کو نا اہل کر دیں ، آپ کو کیس میں طلب کرتے ہیں تو التوا کی درخواست دیتے ہیں ، ہائیکورٹ میں کہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے کیس سرد خانے میں ڈالا ہے ۔