ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چوکی سے بمبار نے بارود بھری گاڑی ٹکرا دی،11 شہید
درازندہ امن میلہ کے قریب دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں
ڈیرہ اسماعیل خان میں دھماکے کے بعد کے مناطر
صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درازندہ کے علاقے امن میلہ کے قریب ہفتے کو دھماکے سے 11 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی امن میلہ چیک پوسٹ سے ٹکرا دی۔ جاں بحق ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔
حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی درازندہ سٹیشن کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر محمد عارف خان کی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان سے مزید 4 ایمبولینسز اور عملہ بھی جائے وقوعہ روانہ کیا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک 30 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ 11 افراد کی لاشیں بھی جائے وقوعہ سے نکال لی گئی ہیں۔
ڈی آئی خان امن میلہ کے قریب دھماکہ، 11 افراد جاں بحق، 20 زخمی ہوگئے
پوسٹ مکمل تباہ، ریسکیو آپریشن جاری https://t.co/mJNVEWj6L2 pic.twitter.com/1neG2osSLG
— Kamran Ali (@akamran111) September 26, 2026
ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور صورت حال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔