راولپنڈی ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم 325 رنز پر آل آؤٹ، سری لنکا کے خلاف 227 رنز کی برتری حاصل

کمارا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، اسیتھا فرنینڈو نے 3 جبکہ ملان رتھنائیکے اور پربت جے سوریا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

November 18, 2026 · اسپورٹس
راولپنڈی ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم 325 رنز پر آل آؤٹ، سری لنکا کے خلاف 227 رنز کی برتری حاصل

راولپنڈی ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم 325 رنز پر آل آؤٹ، سری لنکا کے خلاف 227 رنز کی برتری حاصل

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 325 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 227 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو ابتدائی بلے بازوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی۔ اذان اویس 47 اور طیب عارف 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کپتان بابر اعظم صرف 8 رنز بنا سکے۔

ثاقب خان نے 37 اور سعود شکیل نے 24 رنز اسکور کیے۔ سلمان آغا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ وکٹ کیپر بلے باز غازی غوری نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 54 رنز کی نصف سنچری اسکور کی۔

آخری نمبروں پر بیٹنگ کرتے ہوئے رضا اللہ نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 32 گیندوں پر 42 رنز بنا ڈالے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ عامر جمال نے 12 رنز بنائے جبکہ محمد عباس 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی پوری ٹیم 87.5 اوورز میں 325 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، اسیتھا فرنینڈو نے 3 جبکہ ملان رتھنائیکے اور پربت جے سوریا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں صرف 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے تین، تین وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ لی تھی۔

اس طرح دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان کو سری لنکا کے خلاف 227 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔