ڈیرہ چیک پوسٹ دھماکے کے بعد زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ- 2 شہید

ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کو نشانہ بنایا گیا، زخمی ڈیرہ اسماعیل خان اسپتال لے جا رہی تھی

September 26, 2026 · اہم خبریں
ڈیرہ چیک پوسٹ دھماکے کے بعد زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ- 2 شہید

ڈیرہ چیک پوسٹ دھماکے کے بعد زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ- 2 شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ سے 2 ریسکیو اہلکار شہید ہوگئے۔

زرائع کےمطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 ریسکیو اہلکار شہید ہوگئے۔

دھماکے کے بعد دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ خیال رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے میں 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 12 افراد شہید ہوگئے۔