تمباکو کی خریداری کا غیر رسمی متوازی نظام قائم، آئی پی او آر کی تحقیق میں اہم بے ضابطگیوں کا انکشاف

خریداری کے نظام میں شفافیت اور نگرانی بہتر بنانا ضروری ہے، جبکہ خریداری کے کوٹے اور معاہدوں کی مؤثر نگرانی ناگزیر ہے۔آئی پی او آر

November 18, 2026 · قومی
تمباکو کی خریداری کا غیر رسمی متوازی نظام قائم، آئی پی او آر کی تحقیق میں اہم بے ضابطگیوں کا انکشاف

تمباکو کی خریداری کا غیر رسمی متوازی نظام قائم، آئی پی او آر کی تحقیق میں اہم بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد(افضل شاہ یوسفزئی)پاکستان میں تمباکو کی خریداری کا ایک غیر رسمی نظام پوری طرح سرگرم ہے۔ آئی پی او آر کی نئی تحقیق کے مطابق کاشت کاروں کی بڑی تعداد کے پاس خریداری کے تحریری معاہدے ہی موجود نہیں، جبکہ سرکاری نرخ سے کم قیمت کی پیشکشیں بھی عام ہیں
تحقیق کے مطابق 45 فیصد تمباکو کاشت کاروں کے پاس کاشت سے پہلے خریداری کا کوئی تحریری معاہدہ موجود نہیں تھا۔ اسی طرح 52 فیصد کاشت کاروں نے اپنی فصل بغیر تحریری معاہدے کے فروخت کی
غیر رسمی خریداری میں 52 فیصد کاشت کاروں کو ادائیگیاں نقد کی گئیں، جس سے لین دین کا کوئی دستاویزی ریکارڈ نہیں بن پاتا
تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ 85 فیصد کاشت کاروں کو سرکاری مقررہ نرخ سے کم قیمت پر تمباکو فروخت کرنے کی پیشکش کی گئی۔ اس کے برعکس بین الاقوامی کمپنیوں کو تمباکو فروخت کرنے والے کاشت کاروں کو نسبتاً زیادہ قیمت ملی

آئی پی او آر کے مطابق 62 فیصد کاشت کاروں نے کثیر القومی کمپنیوں کے خریداری کوٹے میں اضافے کو اہم قرار دیا۔

تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ تمباکو کی غیر دستاویزی خریداری سے غیر قانونی تجارت کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔

آئی پی او آر کا کہنا ہے کہ خریداری کے نظام میں شفافیت اور نگرانی بہتر بنانا ضروری ہے، جبکہ خریداری کے کوٹے اور معاہدوں کی مؤثر نگرانی ناگزیر ہے۔