گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ کیخلاف چارج شیٹ جاری کردی
صوبے میں جنازے اٹھ رہے ہیں، یہ وقت ٹیسٹ میچ کھیلنے کا نہیں آئینی ذمہ داری پوری کرنے کا ہے، فیصل کریم
فائل فوٹو
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف چارج شیٹ جاری کردی ہے۔ ان کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب صوبے میں گورنر راج لگانے کی بات ہو رہی ہے۔
سہیل آفریدی کے لانگ مارچ کے حوالے سے بیانات کی ویڈیوز ٹوئیٹ کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے لکھا کہ ’’یرا سوال ہے کہ ہم خیبرپختونخوا میں ایک کے بعد ایک جنازہ اٹھا رہے ہیں، ہمارے پولیس اہلکار اور افواجِ پاکستان کے جوان روزانہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، اور صوبے کے چیف ایگزیکٹو ٹیسٹ میچ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ تاریخ پر تاریخ دے کر صرف اپنے کارکنوں کو بے وقوف نہیں بنایا جا رہا بلکہ پورے صوبے کی عوام کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے۔ خیبرپختونخوا اس وقت بدترین دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے یہ وقت ٹیسٹ میچ کھیلنے کا نہیں بلکہ خیبرپختونخوا کے عوام کو تحفظ دینے اور اپنی آئینی و انتظامی ذمہ داریاں پوری کرنے کا ہے۔‘‘
جو ویڈیوز فیصل کریم کنڈی نے شیئر کیں، ان میں سہیل آفریدی پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کو ٹیسٹ مارچ سے تشبیہ دے دہے ہیں۔ ان میں سے ایک ویڈیو پرانی ہے جب سہیل آفریدی نے مارچ کے لیے 27 ستمبر کی تاریخ دی تھی اور دوسری تازہ ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے 27 کی تاریخ نہیں دی تھی۔
میرا سوال ہے کہ ہم خیبرپختونخوا میں ایک کے بعد ایک جنازہ اٹھا رہے ہیں، ہمارے پولیس اہلکار اور افواجِ پاکستان کے جوان روزانہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، اور صوبے کے چیف ایگزیکٹو ٹیسٹ میچ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ تاریخ پر تاریخ دے کر صرف اپنے کارکنوں کو بے وقوف نہیں بنایا جا… pic.twitter.com/Xfcl8ObjTl
— Faisal Karim Kundi (@fkkundi) September 26, 2026