ورلڈ کپ کے میزبان کے طورپر قطر10لاکھ سے زائد شائقین فٹبال کی میزبانی کرے گا۔فائل فوٹو
ورلڈ کپ کے میزبان کے طورپر قطر10لاکھ سے زائد شائقین فٹبال کی میزبانی کرے گا۔فائل فوٹو

قطر،شائقین فٹبال کے لیے شاندار نئے ہوٹل کھلنے کیلیے تیار

قطر میں شائقین فٹبال کے لیے تین نئے فائیو اسٹار ہوٹل کھلنے کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔ یہ ہوٹل فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے شائقین کی رہائش کے لیے بطور خاص تعمیر کیے گئے ہیں۔ ورلڈ کپ کے میزبان کے طورپر قطر10لاکھ سے زائد شائقین فٹبال کی میزبانی کرے گا۔

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ہونے میں تقریبا تین ماہ باقی ہیں، اس کا آغاز 20 نومبر ہوگا۔ اس لیے خلیجی ریاست میں نئے ہوٹل کھولے جا رہے ہیں۔ مشرقی وسطی میں قطر پہلا ملک ہے جو فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔

دوحہ کارنش کے قریب ونڈھم گرینڈ دوحہ ویسٹ بے بیچ نامی ریزورٹ 278 کمروں پر مشتمل ہے۔ سینٹ ریگس مارسا عریبیہ یکم اکتوبر کو کھلنے والا وہ ریزورٹ ہے جو پورے جزیرے پر پھیلا ہوا ہے۔ حماد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کھلمے والا ‘ریکوزفلد ہوٹل’ دوحہ بھی اکتوبر میں کھلے گا۔