جنرل (ر) امجد شعیب کیخلاف ایف آئی اے تحقیقات
جنرل (ر) امجد شعیب کیخلاف ایف آئی اے تحقیقات

جنرل (ر) امجد شعیب کیخلاف ایف آئی اے تحقیقات

وزیراعظم شہبازشریف کے خلاف بے بنیاد الزامات پر ایف آئی اے نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کے خلاف انکوائری شروع کردی۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے معروف دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جنرل امجد شعیب جو دفاعی اور سیاسی تجزیہ نگار بھی ہیں نے وزیراعظم شہباز شریف پر اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کا الزام عائد کیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی نے جنرل (ر) امجد شعیب کو نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی جانب سے یوٹیوب پر وزیراعظم کیخلاف بے بنیاد الزامات پرنوٹس بھیجا گیا ہے۔

وزیراعظم پر قطر میں اسرائیلی حکام سے ملاقات کے الزام پر نوٹس بھیجا گیا

لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب

 

جنرل امجد شعیب پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیراعظم پر قطر میں اسرائیلی حکام سے ملاقات کا جھوٹا الزام لگایا تھا، اور اس جھوٹے تبصرے نے لوگوں کو ریاست کیخلاف اکسایا۔

دوسری جانب لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا ہے کہ وہ یوٹیوب پرپروگرام کرتے ہیں اور انہیں تاحال کوئی نوٹس نہیں ملا۔

جنرل امجد شعیب DDP Analytica – Diplomacy & Politics Analysis کے نام سے ایک یو ٹیوب چینل چلاتے ہیں جس کے دو لاکھ سے زائد فالوور ہیں۔

اسی چینل پر ایک ویڈیو میں ‘اسرائیلی جہاز اور امپورٹڈ وزیراعظم ایک ہی وقت قطر میں’ کے عنوان سے ایک ویڈیو موجود ہے۔