متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی پاکستان اور سری لنکا فائنل میں پہنچ گئے
متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی پاکستان اور سری لنکا فائنل میں پہنچ گئے

ایشیا کپ: افغانستان کو شکست، پاکستان اور سری لنکا فائنل میں پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی پاکستان اور سری لنکا فائنل میں پہنچ گئے

افغانستان نے 130 رنز کا ہدف دیا جو آخری اوور میں نسیم شاہ کے مسلسل 2 چھکوں کی بدولت پورا ہوا۔

افغانستان کے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی9 وکٹیں 118رنز پر گر گئی تھیں، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم صفر پر پویلین لوٹ گئے جبکہ فخر زمان 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ افتخار احمد 30 رنز، شاداب خان 36 رنز، محمد نواز 4 رنز، خوشدل شاہ ایک رن، حارث رؤف صفر اور آصف علی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان اور بھارت کو مسلسل 2 میچز میں ناکامی ہوئی جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہ

 

130 رنز کا ہدف آخری اوور میں نسیم شاہ کے مسلسل 2 چھکے

 

افغانستان کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم 36 رنز پر پہلی وکٹ گرتے ہی افغان ٹیم دباؤ میں آگئی جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ ابراہیم زدران سب سے زیادہ 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

رحمان اللہ گربز 17، حضرت اللہ زازئی 21، کریم جنت 15، نجیب اللہ زدران 10 اور کپتان محمد نبی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دو جبکہ محمد حسنین، محمد نواز، شاداب خان اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

اختتامی اوورز میں راشد خان نے 15 گیندوں پر 18 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کا اسکور 129 رنز تک پہنچایا۔

 

افغانستان اور بھارت مسلسل 2 میچز میں ناکامی کے بعد وہ ایشیا کپ سے باہر

 

افغانستان اور بھارت کو مسلسل 2 میچز میں ناکامی ہوئی جس کے بعد وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

 

پاکستان اور سری لنکا فائنل میں پہنچ گئے

 

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

 

 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے  فائنل میں پہنچنے اور نسیم شاہ کو شاندار پرفارمنس پر مبارکباد دی

 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کو ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے اور نسیم شاہ کو شاندار پرفارمنس پر مبارکباد دی، صدر مملکت نے افغانستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

 

پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر افغان شائقین کی جانب سے شارجہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ اور تشدد کرنے کی مبینہ ویڈیوز سامنے آئی ہے۔

 

ادھر شارجہ کے حکام نے اسٹیڈیم میں ہنگامہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اسٹیڈیم اور شائقین کو نقصان پہنچانے والوں کو مانیٹر کررہے ہیں۔

حکام کے مطابق شائقین کھیل کے ضوابط پر عمل درآمد کریں، کھیل کا میدان اسپورٹس مین اسپرٹ کا تقاضہ کرتا ہے۔