کراچی: ڈالرکی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ڈالرکی قیمت میں پھر1 روپے 82 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 238 روپے پر پہنچ گئی۔
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اورانٹربینک میں آج بھی ڈالرکی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرآج 1 روپے 82 پیسے مہنگا ہو گیا۔ جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر229 روپے سے بھی تجاوزکرگیا ہے۔