غیر قانونی طریقے سے پاکستان آنے والے 26 افغانی گرفتار

کراچی: شہر قائد میں پولیس نے غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرکے پاکستان آنے والے 26 افغانی گرفتارکر لیے۔

تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے الآصف اسکوائرکے قریب سروس روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طورپرپاکستان آنے والے 26 افغانی گرفتارکرلیے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی گشت پر مامور پیٹرولنگ افسر کی جانب سے کی گئی ہے، پیٹرولنگ افسرکو کوئی بھی شخص اپنی پاکستانی شہریت نہ دکھا سکا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ غیر قانونی طورپرپاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔ گرفتار افغانیوں کے خلاف فارن ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔