بارش سے قبل اندھی بھی آسکتی ہے۔فائل فوٹو
بارش سے قبل اندھی بھی آسکتی ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں آج بھی بارش متوقع

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے آج منگل (13 ستمبر) کو بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج بارش دوپہر یا شام میں متوقع ہے اور بارش سے قبل اندھی بھی آسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا کہ منگل کی صبح کراچی کا درجہ حرارت 29 ڈگری رہا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد تھا۔
محکمہ موسمیات نے پیر کو ہونے والی بارش کے اعداد و شمار بھی جاری کردیے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ 46 ملی میٹر بارش صدر میں ہوئی۔ ائیرپورٹ پر34.2 ملی میٹر، یونی ورسٹی روڈ پر29.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گلشن حدید میں 27 ملی میٹر، فیصل بیس پر 26 ملی میٹر، مسرور بیس پر24ملی میٹر،قائد آباد میں 17.5 ملی میٹر،نارتھ کراچی میں 15.2 ملی میٹر،جناح ٹرمینل پر 14.4ملی میٹر بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ کیماڑی میں 11.5 ملی میٹر، سرجانی میں 10.8 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 10.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔