مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقعات سے زیادہ ہے،فائل فوٹو
مہنگائی کا دباؤ مسلسل اور توقعات سے زیادہ ہے،فائل فوٹو

اگست میں2.7 ارب ڈالرپاکستان آئے۔اسٹیٹ بینک

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگست کے مہینے میں موصول ہونے والے ترسیلات زر کے اعدادو شمارجاری کردیے ،اعدادو شمارکے مطابق 2.7 ارب ڈالربیرون ملک سے پاکستان آئے جو2021 کی نسبت 1.5 فیصد زیادہ ہیں ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ماہ ترسیلات زرکا مجموعی حجم 2.7ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ، جولائی میں 2ارب 52کروڑ ڈالر کی رقوم آئی تھیں،اعدادو شمار کے مطابق اگست 2021کے مقابلے میں ترسیلات زر میں 1.5فیصد اضافہ ہوا ہے، اگست میں ترسیلاتِ زر میں ہرماہ کی بنیاد پر 7.9 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 1.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست کے دوران ترسیلاتِ زرکی آمد کے اہم ممالک میں سعودی عرب (691.8 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (531.4 ملین ڈالر)، برطانیہ (369.7 ملین ڈالر) اور امریکہ (294.4 ملین ڈالر ) شامل ہیں۔