کئی علاقوں میں بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔فائل فوٹو
کئی علاقوں میں بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔فائل فوٹو

کراچی میں بادل پھر برس پڑے

کراچی کے مختلف علاقوں میں آندھی کے ساتھ کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش سے سڑکوں اورنشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، کئی شاہراہوں پرگاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اطلاعات کے مطابق گلشن معمار،سرجانی ٹائون ، اسکیم33،گلشن اقبال،کارساز، نیشنل اسٹیڈیم ،بفرزون، لانڈھی، کورنگی، قیوم آباد، ملیر،گلستان جوہر، ایئرپورٹ، شاہراہ فیصل، صدر،ڈیفنس،گرومندر،ناظم آباد،نارتھ ناظم آباد، نیوکراچی، عائشہ منزل،اورنگی ٹائون،منگھو پیر،گلبہار اوردیگرعلاقوں میں تیز بارش ہوئی۔

کئی علاقوں میں بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ،ٹریفک روانی متاثر ہوئی،شاہراہ فیصل پر نرسری کے قریب پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام ہوگئی۔نرسری پر پانی جمع ہونے سے کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں خراب ہوگئیں۔جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی بندش کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ کے الیکٹرک کے درجنوں فیڈرٹرپ کرگئے۔

محکمۂ موسمیات آج  دوپہر یا شام میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ شہرِ قائد میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔