لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے ڈیوڈ گاور، مارک بوچر، وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل، بازید خان اورعروج ممتاز کمنٹریٹرکے فرائض انجام دیں گے جبکہ زینب عباس پریزنٹرکے طور پر ذمے داریاں نبھائیں گی۔
High-powered panel and enhanced production to cover Pakistan-England T20Is
More details: https://t.co/wn3gzlLvUY#PAKvENG pic.twitter.com/PQBB9Tq9vP
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 15, 2022
واضح رہے کہ پاک انگلینڈ ٹی20 سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہو گا جس میں کل 7 میچ کھیلے جائیں گے۔ ابتدائی 4 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم جبکہ 3 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔