ٹورنٹو:لاکھوں نے سکھوں نے خالصتان کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم، ایک لاکھ سے زیادہ سکھوں نے ووٹ ڈالا، ٹورنٹو میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ کا آغاز خصوصی دعا سے ہوا۔
خواتین اور معمر افراد کی بڑی تعداد بھی ووٹ ڈالنے کیلئے پہنچی، شرکا کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم کے نتائج دنیا پر واضح کردیں گے کہ سکھ آزادی چاہتے ہیں، بھارتی پنجاب جلد ایک آزاد ملک کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا، بھارت طاقت کے ذریعے سکھوں کو آزادی کے حق سے محروم نہیں کرسکتا۔
واضح رہے بھارت کو بڑی سفاری ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب بھارت کی خالصتان ریفرنڈم رکوانے کی ساری کوششیں بے کار گئیں اور ریفرنڈم کا آغاز ہوا۔
کینیڈین حکومت کا کہنا تھا کہ خالصتان ریفرنڈم کو روکا نہیں جاسکتا، لوگوں کو آزادی اظہار کی اجازت ہے۔
کینیڈین حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ خالصتان ریفرنڈم سکھوں کا قانونی و جمہوری حق ہے۔ کینیڈا میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کوئی اپنا جمہوری حق استعمال کر سکتا ہے۔
کینیڈا میں ریفرنڈم کے باعث سیاسی کشیدگی کے بعد مشتعل افراد نے ایک مندر میں توڑپھوڑ کی تھی جس پر بھارتی حکومت نے کینیڈا سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ بھارت سے آزادی اور سکھوں کے لیے علیحدہ وطن خالصتان کے مطالبے کے لیے کینیڈا میں آج ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔