اسلام آباد: وزیر برائے تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ افواہوں کی وجہ سے ڈالر پر سٹا کھیلا جارہا ہے اور اسی وجہ سے امریکی کرنسی کی قدر بڑھ رہی ہے۔ سید نوید قمر نے کہا کہ بد قسمتی سے افواہوں کی بنیاد پر ڈالر روک کر سٹا کھیلا جاتا ہے، حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹ اور ایکسپورٹ میں توازن ضروری ہے تاہم زیادہ خرچہ فیول کی ادائیگیوں میں آتا ہے جسے کم کرنا ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے قرض ملنےکےبعد بھی ملک میں ڈالر کی قیمت نیچے نہیں آرہی اور مسلسل اتار چڑھاو کاشکار ہے۔