قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا1 لاکھ 77 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔فائل فوٹو
 قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا1 لاکھ 77 ہزار 300 روپے کا ہو گیا۔فائل فوٹو

سونے کی فی تولہ قیمت میں1500 روپے کمی

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1500 روپے اور 1286 روپے کی کمی ہوگئی۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق  کراچی، حیدرآباد، ملتان، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، پشاور اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 54 ہزار 700 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت گھٹنے کے بعد ایک لاکھ 32 ہزار 630 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1570 روپے اور 1346 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوگئی۔