کراچی:انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں روپےکے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں اضافےکا سلسلہ جاری ہے، ڈالر کی قدر روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ، آج بھی دن کے آغاز میں ہی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں دن کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہو کر 237 روپے 93 پیسے سے بڑھ کر 238 روپے کا ہو گیا۔