شہباز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی جانی چاہیے۔فائل فوٹو
شہباز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی جانی چاہیے۔فائل فوٹو

پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔عمر سرفراز چیمہ

لاہور: مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔  17 جولائی کی تاریخی چھترول کے بعد پی ڈی ایم دماغی توازن کھو بیٹھی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ تحریکِ انصاف پنجاب میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور وزیرِاعلیٰ پنجاب وزیر اعلیٰ کا سیاسی و انتظامی تجربہ کارآمد ثابت ہو رہا ہے، جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے فوج کے سربراہ کی تقرری جیسے اہم معاملے پر ایک سزا یافتہ مجرم سے مشاورت کرکے آفیشل سیکیورٹی ایکٹ اور اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔ شہباز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی جانی چاہیے۔