زلزلہ پیما ادارے نے  زلزلے کی شدت  6.2 میگنی ٹیوڈ قرار دی ۔فائل فوٹو
زلزلہ پیما ادارے نے  زلزلے کی شدت  6.2 میگنی ٹیوڈ قرار دی ۔فائل فوٹو

ایران میں زلزلے کے جھٹکے۔5 افراد جاں  بحق

تہران: ایران کے جنوبی حصے میں زلزلے کے خوفناک جھٹکوں کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد جاں  بحق جبکہ  44 زخمی ہو گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایران مین ایک کے بعد ایک چار مختلف زلزلے کے جھٹکوں نے ملک کے جنوبی حصے کو ہلا کر رکھ دیا ،  بندرگاہ بند رلینگے  کے شہر میں  زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ، امریکی زلزلہ پیما  مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ یورپ کے زلزلہ پیما ادارے نے  زلزلے کی شدت  6.2 میگنی ٹیوڈ قرار دی ۔

زلزلے کے باعث 12 دیہات کو نقصان پہنچا جبکہ  5 دیہات میں بجلی کی سپلائی کا نظام درہم برہم ہو گیا، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔