سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مبینہ دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے ۔
شیخ رشید کی جانب سے راولپنڈی کے تھانہ وارث خان میں دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لال حویلی میں نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں کئی روز سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہیں جن میں نامعلوم افراد انہیں قتل کرنے اور اغوا کی دھمکیاں دیتے رہے۔
تھانہ وارث خان پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ 25 ڈی کی دفعہ 306 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
شیخ رشید نے مزید بتایا کہ انہوں نے پولیس کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کو بھی دھمکی آمیز فون کالز سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔
دوسری جانب شیخرشید کے لیٹر ہیڈ پر لکھی گئی ایک اسی قسم کی درخواست اسلام آباد کے کوہسار پولیس اسٹیشن میں بھی جمع کرائی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر بھی زیر گردش ہے۔ اس درخواست میں مبینہ طور پر دھمکیاں دینے والوں کے فون نمبر بھی دیئے گئے ہیں۔