کابل: ( اپ دیٹ نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل کی جامع مسجد میں دھماکے سے 5 سے زائد افراد جاں اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ افغانستان کی ایک بڑی مسجد وزیر اکبر میں نماز جمعہ کے بعد دھماکہ اس وقت ہوا جب نمازی مسجد سے باہر جا رہے تھے۔
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مسجد کے باہر کھڑی گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں بیشتر نمازی شدید زخمی بھی ہیں اور اموات میں اضافے کا خدشہ ہے.
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ طالبان حکام بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے تاکہ امدادی کاموں میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔افغان پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ دھماکہ مقناطیسی بم سے کیا گیا ہے۔
کابل میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم طالبان حکومت کے بعد سے ایسے واقعات کی ذمہ داری داعش قبول کرتی رہی ہے اور طالبان حکومت نے ان کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن بھی کیا تھا۔