کراچی: ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں کارروائی کرکے ہنڈی حوالہ کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث ملزم بابردوسانی کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل حکام کےمطابق ملزم بابراپنی رہائشگاہ سے ہنڈی حوالہ کا کام کررہا تھا۔ ملزم منی ایکسچنج کا غیرقانونی کاروبار چلانے میں ملوث تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے ٹیلی گرام ٹرانسفر اور ہنڈی حوالہ سے متعلق رسیدیں اور دیگردستاویزات برآمد کرلی گئیں۔ملزم بابر دوسانی نے ہنڈی حوالہ کے لین دین میں آن لائن رائڈر کی بھی خدمات بھی حاصل کی ہوئی تھیں۔
ملزم کے قبضے سے 14ہزار برطانوی پونڈ، 17 ہزار امریکی ڈالراورموبائل فون برآمد برآمد کر لیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔