جامعات ملازمین کا بنی گالہ پراحتجاج،دھرنےکی دھمکی

 

خیبر پختونخواہ کی جامعات سے نکالے گئے ملازمین احتجاج کیلئےبنی گالہ پہنچ گئے اور مطالبات پورے نہ ہونے پر کل

عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے کا اعلان کر دیا

مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ جب تک ہمیں بحال نہیں کیا جاتا دھرنے سے نہیں اٹھیں گے

برطرف ملازمین کا  ہفتے کی دوپہر شروع ہونے والا احتجاج شام تک شدت اختیار کر گیا ۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف احتجاجی نعرے درج تھے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ کے پی کے میں ہمارے ساتھ بے انصافی کا نوٹس لیں، جہاں یونیورسٹی ماڈل ایکٹ کے تحت ہزاروں عارضی ملازمین کو برطرف کیا گیا،

برطرف ملازمین میں بارہ سالہ ملازمت کے حامل افراد بھی شامل ہیں، جن کا کہنا تھا کہ ہم

2008 سے ملازمت کررہے ہیں ہمیں مستقل کرنے کے بجائے برطرف کر
دیا گیا،ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی تھی تاہم وہ دھرنے کیلئے پر عزم تھے۔