واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے طالبان کو دھمکی دی تھی کہ اگرانہوں نے ان کے ساتھ کیا معاہدہ توڑا تو طالبان کے شریک بانی کو "مٹا دیا” جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ قتل دھمکی دینے کے ساتھ طالبان کے امیر ملا برادر کو ان کے ٹھکانے کی تصویر بھیجی تاکہ یہ ثابت ہو سکے کہ ہم ایسا کر سکتے ہیں۔
76 سالہ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی "فاکس نیوز” کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملا عبدالغنی برادر کو مذاکرات کے دوران دھمکی دی، جو ان کے جانشین صدر بائیڈن کے افغانستان سے "خوفناک انخلا” کے حکم سے 18 ماہ قبل ہوئے تھے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ’میں نے ان کے گھر کی تصویر انہیں بھیجی تھی۔ سابق امریکی صدر نے ملا عبدالغنی برادر کو’قصائی برادر‘ کا لقب دیا۔ یہی ملا برادر ٹرمپ کے دور میں امریکا کے ساتھ طالبان کے مذاکرات میں شامل تھے جب کہ اس وقت وہ افغانستان میں نائب وزیراعظم ہیں۔