ایازامیرکومقتولہ کے چاچا اورچچی نے کیس مین نامزد کیا ہے۔فائل فوٹو
ایازامیرکومقتولہ کے چاچا اورچچی نے کیس مین نامزد کیا ہے۔فائل فوٹو

ایاز امیر ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد: سینئرصحافی اور کالم نگارایازامیرکو کینیڈین نژاد بہو سارہ کے قتل کیس میں تحقیات کے لیے عدالت میں پیش کردیا گیا۔عدالت نے ایاز امیرکا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی ایاز امیرکو ڈیوٹی مجسٹریٹ سول جج زاہد ترمزی کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، کالم نگار کو بہو سارہ کے قتل کیس میں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے عدالت سے ملزم کے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے ایک روز کا ریمانڈ منظور کیا۔ایاز امیر کے وکیل نے عدالت میں موقف دیا کہ میرا موکل مقدمے میں نامزد نہیں، ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں دوسری جانب پولیس نے صحافی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ کیس ہائی پروفائل ہے اس لیے ملزم کے والد سے تفتیش ضروری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سارہ کے قتل کیس میں 302 کے ساتھ دفعہ 109 بھی شامل کی گئی ہے اورایاز امیراوران کی اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

واضع رہے جمعہ کے روز ایاز امیر کے بیٹے شاہنوازنے اپنی اہلیہ کا بے دردی سے قتل کردیا تھا، ملزم پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے۔