مسلم لیگ ن نے شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان مبینہ گفتگو اور وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے ۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی گفتگو میں میرٹ کی بات ہوئی ۔۔ انہوں نے سوال کیا کہ وزیراعظم ہاؤس کو کون نشانہ بنا رہا ہے ۔ کیا وہ خلائی باقیات ہیں جنہوں نے عمران کو اقتدار دلایا تھا اور اب اس کے اقتدار سے جانے پر پریشان ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی عادت ہے پہلے گریبان پکڑتے ہیں پھر پاؤں پڑ جاتے ہیں ۔ حکومت سے نکلے تو کہا کہ خفیہ سازش امریکہ نے کی ہے بعد میں خود امریکی عہدیداروں سے ملاقاتیں اور گاڑیاں لینا شروع کردیں۔
آڈیو لیکس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کے داماد رشتہ داری سے پہلے ہی بڑے بزنس مین ہیں۔جب تحقیقات ہوگی تو معلوم ہو گا کہ بات توڑی مروڑی گئی ہے۔اس معاملے کی تحقیقات ضروری ہے کیونکہ یہ پاکستان کی سالمیت کا مسئلہ ہے۔
طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سیاسی قیمت دے کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ قیمتی آئی ایم ایف کے معاہدے کے تحت بڑھائیں جس پر عمران خان کے انگوٹھے لگے ہیں۔