مرتضی وہاب کے استعفے کے بعد کراچی میں غیر سیاسی ایڈمنسٹریٹر لانے کی تیاری کر لی گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مختلف نام زیر غور ہیں تاہم ابھی کسی نام پر حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت سندھ میں متحدہ کا نامزد کردہ گورنر لایا جانا تھا جبکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کے طور پر کسی غیر سیاسی شخصیت یا ریٹائرڈ بیوروکریٹ کو سامنے لایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب نے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کے الیکٹرک کو میونسپل ٹیکس کی وصولی روکنے کے حکم کے بعد دلبرداشتہ ہو کر استعفٰی دیا ہے ، پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکس کسی کی جیب میں نہپیں جا رہا تھا بلکہ عوامی مسائل کے حل کیلئے سرکاری خزانے میں جمع ہو رہا تھا۔