صوابی میں کار پر فائرنگ سے خواجہ سرا  قتل

مقتول کی شناخت خواجہ سرا  وفا کے نام سے ہوئی،  ساتھیوں کیساتھ پشاور جارہا تھا۔

               
September 27, 2022 · قومی

صوابی: انبار انٹرچینج کے قریب فائرنگ سے ایک شخص قتل۔ تفصیلات کے مطابق انبارانٹرچینج کے قریب کار پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، مقتول کی شناخت خواجہ سرا وفا  کے نام  سے ہوئی جو دیگر ساتھیوں کے ساتھ پشاور جارہا تھا کہ فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا  کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔